امریکی وزارت انصاف کا وینز ویلا کے لیے ایرانی تیل لے جانے والے 4 جہاز قبضے میں لینے کا حکم
امریکی وزارت انصاف نے ایران سے تیل کی بھاری مقدار وینزویلا لے جانے والے 4 ایرانی بحری جہاز ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی فیڈرل پراسیکیوٹرز نے بدھ کے روز دیر سے وینزویلا کے چار ایرانی پٹرول ٹینکروں کے ضبط کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ ایران سے وینز ویلا کو تیل کی فراہمی امریکا کی ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیاں توڑنے کے مترادف قراردی گئی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق پراسیکیوٹرکی جانب دائر کردہ درخواست میں نہ صرف ایران سے وینز ویلا کو تیل لے جانے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بلکہ اس کے بدلے میں ایران کو ملنے والی رقم اور مستقبل میں ایران سے بحری جہازوں کے ذریعے کسی قسم کی سامنا کی بیرون ملک منتقلی پرپابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
برطانیہ کی ایک ویب سائٹ سیمپلی فلائنگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اور وینز ویلا دونوں اتحادی ممالک ہونے کے ساتھ ساتھ امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ مگر یہ دونوں ملک باہمی تجارت کے ذریعے امرکی پابندیوں کو غیرموثر کرنے اور ان کا دبائو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔