ترکی کا لیبیا کے الوطیہ فوجی اڈے پر دفاعی نظام کی تباہی کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی کی حکومت نے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں لیبیا کے الوطیہ فوجی اڈے پر نصب دفاعی نظام کی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا کے الوطیہ فوجی اڈے پر ترکی کےنصب کردہ دفاعی نظام کو لیبیا کی نیشنل آرمی کے طیاروں نے بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔

لیبیا کی نیشنل آرمی کے ذریعے نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر آپریشن کامیاب رہا اور کارروائی کرنے والے طیارے بہ حفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے۔

ذرایع نے بتایا کہ بمباری کے دوران 9 فضائی حملے کیے گئے جن میں ترکی کے ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈیفنس سسٹم حال لی میں اس فوجی اڈے پر قائم کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الوطیہ فوجی اڈے پر ہاک نامی ترک دفاعی نظام اور تین راڈر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ نیشنل آرمی کی طرف سے جنگی حکمت عملی کے تحت چند ہفتے پیشتر الوطیہ فوجی اڈے کو خالی کردیا گیا تھا جس کے بعد اسے لیبیا کی ترک نواز حکومت قومی وفاق کی وفادار ملیشیا نے قبضے میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں