چین نے چینگدو میں امریکی قونصل خانے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چین نے آج پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے چینگدو شہر میں امریکی قونصل خانے کو اپنے "کنٹرول" میں لے لیا۔ اس بات کا اعلان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا۔

اس سے قبل چینی حکومت نے جمعے کے روز اس قونصل خانے کو بند کر دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ہیوسٹن شہر میں چینی قونصل خانے کی بندش کے جواب میں کیا گیا۔

اتوار کے روز چین کے جنوب مغرب میں واقع شہر چینگدو میں متعدد شہریوں نے امریکی قونصل خانے کا رخ کیا۔ انہوں نے وہاں تصاویر بنائیں اور اس کے نزدیک چینی پرچم لہرائے۔ اس موقع پر سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد قونصل خانے کے اطراف موجود تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ہیوسٹن شہر میں چینی قونصل خانے کو جاسوسی کا مرکز شمار کرتے ہوئے اس کی بندش کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔ اس کے نتیجے میں چین اور امریکا کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اس کے جواب میں چین نے جمعے کے روز 1.65 کروڑ آبادی والے شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کے حوالے سے مماثل اقدام کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں