.

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کرونا وائرس کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔انھوں نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں اپنا کووِڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی ہے۔ وہ اس وقت ایک اسپتال میں داخل ہیں۔

امیت شاہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی مصاحبین میں شمار ہوتے ہیں اور انھیں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) میں سب سے طاقتور سیاست دان سمجھا جاتا ہے۔

وہ وزیر داخلہ کی حیثیت سے بھارت میں کرونا وائرس کی وَبا پر قابو پانے کی جنگ میں بھی پیش پیش رہے ہیں اور ان کی وزارت نے ملک بھر میں لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات کا نفاذ کیا ہے۔

امیت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ آپ میں سے جو لوگ گذشتہ چند روز کے دوران میں مجھ سے قریبی رابطے میں رہے ہیں،میری ان سے درخواست ہے کہ وہ خود کو الگ تھلگ کر لیں اور اپنے ٹیسٹ کرالیں۔‘‘