.

اقوام متحدہ ایلچی کا حوثیوں کے صنعاء ہوائی اڈے کی بندش کے اقدام پراظہارِتشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی ڈے کو مال بردار امدادی طیاروں کے لیے بند کردیا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے ان کے اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ایلچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے یمن کے متحارب فریقوں کو گذشتہ ہفتے جنگ بندی کے سمجھوتے کا مسودہ بھیج دیا تھا۔اب ان فریقوں کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد اس پر اپنے مذاکرات کو مکمل کریں۔

انھوں نے کہا کہ ’’اب وقت آگیا ہے،یمن میں جاری بحران کے تمام فریق جنگ بندی کے سمجھوتے پر اتفاق کریں۔‘‘