ملکہِ برطانیہ الزبتھ دوم کی پوتی شہزادی بیٹرس کا شادی کا لباس ونڈسر پیلس میں عوام کے واسطے نمائش کے لیے رکھا دیا گیا ہے۔ شہزادی نے یہ لباس رواں سال جولائی میں اپنی شادی کے روز پہنا تھا۔ اطالوی تاجر ایڈوارڈو مابیل لی کے ساتھ شہزادی کی شادی نہایت سادگی سے انجام پائی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ لباس ملکہ الزبتھ نے کئی دہائیوں پہلے اپنے لیے تیار کرایا تھا۔
ملکہ کے لیے یہ لباس معروف برطانوی فیشن ڈیزائنر نورمن ہارٹنیل نے تیار کیا تھا۔ لباس پر نورمن کے دستخط بھی موجود ہیں۔ خالص ریشم سے تیار کیے گئے اس لباس پر چاندی کی کڑھائی کی گئی۔ ملکہ الزبتھ نے یہ لباس دو مرتبہ زیب تن کیا۔ پہلی مرتبہ 1962ء میں لندن میں انگریزی فلم "لارنس آف عربیہ" کے پریمیئر شو میں شرکت کے موقع پر اور دوسری بار ملکہ نے یہ لباس 1967ء میں برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر پہنا تھا۔
شہزادی بیٹرس نے یہ لباس اپنی شادی کے روز پہننے کے لیے ملکہ سے مستعار لیا تھا۔ شہزادی نے لباس میں کچھ ترمیم بھی کروائی۔ شہزادی نے اپنی شادی کے روز سر پر وہ تاج بھی سجایا جو ملکہ نے 1947ء میں شہزادہ فلپ کے ساتھ اپنی شادی کے موقع پر پہنا تھا۔
اس لباس کو برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ میں منفرد حیثیت حاصل ہو جائے گی کہ یہ ملکہ برطانیہ کا واحد لباس ہے جو ان کی پوتی کے لیے عروسی جوڑے میں تبدیل ہو گیا۔
-
ملکہ برطانیہ نے اپنے پوتے ہیری اور ان کی بیگم کو شاہی خاندان کے شجرے سے اُڑا دیا
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ہر سال کی طرح کرسمس کے موقع پر اپنا خطاب ریکارڈ کرایا۔ مقامی میڈیا نے منگل کے روز ریکارڈ ہونے والے اس خطاب کے سلسلے میں ... بين الاقوامى -
ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شوہر 98 سالہ شہزادہ فلپ کو طبی معائنے کے لیے کل جمعہ کے روز اسپتال منتقل کیا گیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ فلپ ... بين الاقوامى -
برطانیہ : سعودی سفیر کی جانب سے ملکہ الزبتھ کو سفارتی اسناد پیش
برطانیہ میں خادمین الحرمین الشریفین کے سفیر شہزادہ خالد بندر بن سلطان بن عبدالعزيز نے لندن کے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے ملاقات کی۔ اس ... بين الاقوامى