ایران: تہران میٹرو کا اسٹیشن آتش زدگی کے بعد تاحکم ثانی بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے دارالحکومت تہران کے مغرب میں میٹرو ٹرین کے ایک اسٹیشن پر ہفتے کے روز آگ لگ گئی ہے۔اس واقعہ کے اس میٹرو اسٹیشن کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر نے آتش زدگی کے ہفتے کے روز اس واقعہ کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ اس میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔

ایران کی ہنگامی سروسز کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے بتایا ہے کہ اکباتان اسٹیشن پر صبح پونے آٹھ بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی تھی لیکن اس سے کوئی ٹرین متاثر نہیں ہوئی ہے۔

لیکن انھوں نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔تہران میٹرو کے چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا ہے کہ متاثرہ اسٹیشن تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں