امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے ہیرا پھیری کی کوشش کی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
قدامت پسند براڈکاسٹر رش لمبو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جمعہ کے روز کہا کہ اگر ایران ہمارے ساتھ گڑبڑ کرتا ہے، اگر یہ ہمارے ساتھ کوئی برا سلوک کرتا ہے تو ہم تہران کو ایسا جواب دیں گے جو اس سے قبل ایران کو کسی نے نہیں دیا ہوگا۔
TRUMP: “If you fuck around with us, if you do something bad to us, we are going to do things to you that have never been done before.”
— Breaking911 (@Breaking911) October 9, 2020
pic.twitter.com/C3TkBlZlhe
صدر نے یہ ریمارکس لیمبو کے ساتھ دو گھنٹے گفتگو کے دوران دیے۔ انہوںنے ہلیری کلنٹن اور جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے اس پروگرام کے دوران پیش گوئی کی تھی کہ اگر وہ 3 نومبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر تے ہیں تو ایران امریکا کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں جیت جاتا ہوں تو ایک ماہ کے اندر ہمارے ساتھ ایران کا ایک بڑا معاہدہ ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جانتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے خلاف کچھ کرتے ہیں تو وہ اس کی قیمت ہزار گنا زیادہ ادا کر دیں گے۔
نئے گیلپ پول نے انکشاف کیا کہ امریکیوں کی اکثریت (56 فیصد) کا کہنا ہے کہ وہ چار سال پہلے کی نسبت اب بہتر ہیں۔ صرف 32 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ چار سال پہلے کی نسبت بدتر ہیں۔
-
ایران نے اپنا معاندانہ کردار جاری رکھا ہوا ہے : کمانڈر امریکی مرکزی کمان
امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر کینیتھ میکنزی کا کہنا ہے کہ ایران نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاہم امریکا خطے کے ممالک ... مشرق وسطی -
امریکا کی ایران کے18 بنکوں پر نئی اقتصادی پابندیاں
انسانی امور سے متعلق سرگرمیاں متثنیٰ مشرق وسطی -
ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اضافی پابندیوں کا آج اعلان کرے گی
امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن جمعرات کے روز ایران کے مالی شعبے پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے پر تول رہا ہے۔ صدارتی ... بين الاقوامى