سعودی عرب کے سیاحتی اور تاریخی مقامات سے بھرپور علاقے العلا میں وسیع پیمانے پر سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق العلا گورنری کے رائل کمیشن برائےسیاحت نے آنے والے ہفتوں کے دوران سیاحتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے آخری ہفتے کی تعطیلات کے اختتام کے بعد سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
رائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ العلا میں سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم تاریخی مقامات زائرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ سیاحت کے حوالے سے مشہور علاقوں الحجر، جبل عکمہ، مملکہ دادان جہاںپر زیرزمین کھدائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے زائرین کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی العلا گورنری کے بعض علاقوں میں 7 ہزار سال پرانی انسانی تہذیب کی باقیات موجود ہیں۔
سعودی عرب کی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق حجر کے علاقے میں زائرین کو داخلے کی اجازت دی گی ہے۔ اس علاقے کی سیاحت کے دوران پرانے نبطی دور کے طرز زندگی کے بارے میں جان کاری حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں کئی پرانے قبرستان ہیں۔ اہم مقامات میں لحیان بن کوزا، جبل اثلت، الدیوان، جبل الاحمر، البئر جیسے اہم سیاحتی مقامات سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ پرانے دادان شہر کو دادان مملکت کے پایہ تخت کا درجہ حاصل رہا ہے اور یہ قبل از مسیح کے آخری ایک ہزار سالہ تاریخ میں دوسرے علاقوں کی نسبتا زیادہ ترقی یافتہ علاقہ سمجھا جاتا تھا۔
سعودی محکمہ سیاحت کے مطابق نومبر میں غرامیل کی پہاڑی چوٹیوں سے ستاروں کا مشارہ کیا جاسکتا ہے۔ یہاں سے رات کے وقت ستاروں کا منظر اپنی دلکشی اور دلفریبی میں اپنی مثال آپ ہے۔
-
سعودی فیشن ماڈل کی نیویارک فیشن ویک میں چرچے، وزیر ثقافت کی تحسین
سعودی عرب کی ایک نوجوان فیشن ماڈل لولو المہنا ابا الخیل کی نیویارک میں ایک فیشن شو میں شرکت نے دھوم مچا دی۔ دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط میں زلزلے کے جھٹکے
سعودی عرب کے جنوبی ساحلی علاقے خمیس مشیط میں آج بدھ کے روز زلزلے کےجٹھکے اور آتش فشاں پھٹنے کی اطلاعات ہیں۔ ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کافی کی کاشت کو کیسے فروغ دے رہا ہے؟
سعودی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے زرعی ترقیاتی فنڈ کے ذریعہ کافی کی کاشت ، تیاری اور مارکیٹنگ کو فروغ دینےکے لیے ایک نیا طریقہ کار اختیار کرنے ... مشرق وسطی