حرمین انتظامیہ کی طرف سے عمرہ زائرین میں زم زم کی 10 لاکھ سے زاید بوتلیں تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیرانتظام تکنیکی امور اور سروسز کے ادارے نے بیت اللہ کا طواف کرنے اور عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے آنے والے عمرہ زائرین میں زم زم کی 10 لاکھ سے زاید بوتلیں تقسیم کیں۔

مسجد حرام میں زمزم کی فراہمی کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ فراہمی آب اور زمزم کا ادارہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ کرونا کی وبا کے بعد عمرہ مناسک کی بحالی کےپہلے مرحلے میں عمرہ زائرین میں زم زم کی 5 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئیں اور دوسرے مرحلے میں تقسیم 7 لاکھ زمزم بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عازمین عمرہ میں زمزم کی بوتلیں صحت مطاف، مسعیٰ، جنازہ گاہ، پہلی منزل، شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کے ادوار میں مسجد حرام کی توسیع کے مقامات میں تقسیم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے مسجد حرام میں 50 افراد کو زمزم کے گیلن فراہم کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ایک سوال کے جوب میں الندوی کا کہنا تھا کہ مسجد حرام میں نمازیوں اور عمرہ زائرین کی مدد کے لیے 128 ملازمین کی نگرانی میں 600 افراد پر مشتمل عملہ کام کررہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ اتوار یکم نومبر کو عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ تیسرے مرحلے میں بیرون ملک سے بڑی تعداد میں عازمین عمرہ مناسک کی ادائی کے لیے حجاز مقدس پہنچ رہے ہیں۔ سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سخت ایس اوپیز وضع کیے ہیں جن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں