سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے ایک ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الریاض میں قائم ایک فوج داری عدالت نے منی لانڈرنگ سے متعلق زیر سماعت ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 28 سال قید اور 20 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملزمان پر منی لانڈرنگ اور تجارتی ہیرا پھیری کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مقامی اور تین غیرملکی ملزمان سمیت مجموعی طور پر 4 ملزمان کو 28 سال قید اور 20 سالھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ گروپ کے قبضے سے دوملین سے زاید ریال نقدی، دو لیپ ٹاپ، ایک منی کیلکولیٹر، سات لاکھ 14 ہزار ریال کے بنک ڈیپازٹ اور 37 لاکھ 50 ہزار ریال کی بیرون ملک رقم منتقل کی تفصیلات قبضے میں لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان زکوٰۃ، ٹیکسوں اور دیگر واجبات سے بچنے کے لیے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک رقوم منتقلی میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں ایک مقامی جب کہ تین غیرملکی ہیں۔ غیر ملکی ملزمان کی قید اور جرمانے کی سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
-
سعودی عرب :اینٹی کرپشن کمیشن نے 50 ملین ریال کی بدعنوانی کی تفصیلات جاری کر دیں
سعودی عرب میں کنٹرول اور انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے کرپشن سے متعلق فوج داری نوعیت کے 227 کیسز نمٹانے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اینٹی کرپشن کمیشن ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : اینٹی کرپشن اتھارٹی کے تحت 218 فوجداری کیسز کا اندراج
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی "نزاہہ" کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے کہ اتھارٹی نے گذشتہ عرصے کے دوران 218 مجرمانہ کیسوں ... مشرق وسطی -
شاہ سلمان کے حکم پر "کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن" کا قیام
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے جمعرات کے روز تین شاہی فرامین جاری کیے جن میں مملکت میں مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے انسداد سے ... بين الاقوامى