لیبیا: مسلح گروہ نے پائلٹ اغوا کرلیا، قومی وفاق حکومت کا تحقیقات کا اعلان
لیبیا میں جنگ بندی کے باوجود قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیائوں کی طرف سے مخالفین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیا 'النواصی' نے بنغازی سے آنے والے ایک ہوائی جہاز کے پائلٹ کو معیتیقہ ہوائی اڈے پر جہاز کے اترتے ہی اغوا کر لیا۔
دوسری طرف مبصرین نے پائلٹ کے اغوا کی واردات کو قومی وفاق حکومت کی ملیشیائوں کی طرابلس کے انتظامی اور سیکیورٹی امور میں مداخلت کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔
قومی وفاق حکومت کی وزارت داخلہ نے پائلٹ کے اغوا کی واردات سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنغازی کے بنینا ہوائی اڈے سے معتیقہ ہوائی اڈے پر آنے والے پائلٹ اور سمیت دو افراد کے اغوا کی واردات کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔
بیان میں پائلٹ کے اغوا کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ کے اغوا کے واقعے سے لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جاری محاذ آرائی روکنے اور مذاکرات کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
-
ترکی نے لیبیا کے دھڑوں میں طے پایا جنگ بندی معاہدہ توڑ ڈالا
ترکی نے لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے وفادار فوجیوں کو ٹریننگ کا عمل دوبارہ ...
مشرق وسطی -
لیبیا کی فوجی کمیٹیوں کا جنگ بندی معاہدہ خوش آئند ہے: سعودی عرب
متحارب فریقوں کا اقوام متحدہ کی نگرانی میں "مستقل جنگ بندی کا معاہدہ "
بين الاقوامى -
لیبیا میں قیام امن کے لیے جنیوا مذاکرات میں پیش رفت، عالمی برادری کا خیرمقدم
جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی لیبی متحارب گروپوں کے درمیان ہونے والی مصالحتی ...
بين الاقوامى