.

لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

میراڈونا کے انتقال پر ارجنٹائن میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عبقری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا بدھ کے روز اپنے گھر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ دنیا کو فٹبال کے نئے زاویوں سے آشنا کرنے والے عالمی شہرت یافتہ میراڈونا کی عمر 60 برس تھی۔

ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میراڈونا دماغ کی سرجری کے بعد بیونس آئریس کے علاقے ٹیگرے میں اپنے گھر میں زیر علاج تھے، جہاں بدھ کے روز انہیں مصنوعی تنفس فراہم کرنے والا سسٹم خراب ہونے سے ان کے دل کی حرکت بند ہو گئی۔

ملک میں مشہور فٹبالر کے انتقال پر قومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔ ارجنٹائن کا قومی پرچم تین دن تک سوگ میں سرنگوں رہے گا۔

میراڈونا کا گذشتہ ماہ 30 اکتوبر کو دماغ کا آپریشن ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں کامیاب سرجری کے بعد 11 نومبر کو ڈسچارج کر کے گھر منتقل ہونے کی اجازت دی تھی۔