.

فلسطینی اتھارٹی روسی ساختہ ویکسین سپوتنک کی ایک لاکھ خوراکیں خرید کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی اتھارٹی نے روس کی کووِڈ-19 کی ویکسین سپوتنک پنجم کی فروری میں ایک لاکھ خوراکیں خرید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کووِڈ-19 کی ویکسین سپوتنک پنجم کو استعمال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔روس کے خودمختار فنڈ نے اسی ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ اس ویکسین کو فلسطینی علاقے میں استعمال کیا جائے گا۔

روس سے اس ویکسین کی پہلی کھیپ کی آیندہ ماہ کے اوائل میں فلسطینی علاقوں میں آمد متوقع ہے۔سپوتنک کی مارکیٹنگ کے ذمے دار روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران میں ویکسین کی تمام کھیپیں فلسطینی علاقوں میں پہنچا دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ روس میں سپوتنک ویکسین دس لاکھ سے زیادہ افراد کو لگائی جاچکی ہے۔اس ویکسین کی الجزائر ، ارجنٹینا ، بولیویا اور سربیاکے ریگولیٹر ادارے بھی ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دے چکے ہیں۔