قصیم میں خاتون کو غیر اخلاقی اشارے کرنے والا سعودی شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے صوبے قصیم میں پولیس کے میڈیا ترجمان لیفٹننٹ کرنل بدر السحیبانی کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی وڈیو کی تصدیق کے بعد ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

وڈیو میں مذکورہ شخص ایک نزدیکی گاڑی میں موجود خاتون ڈرائیور کو حیا سوز اور غیر اخلاقی اشارے کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے اپنی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا تھا۔ یہ ہراسیت کے انسداد کے نظام کے تحت مجرمانہ کارروائی ہے۔

متعلقہ سیکورٹی اداروں نے اس حرکت کے مرتکب شخص کی شناخت کا تعین کر کے اسے پکڑ لیا۔ یہ شخص سعودی شہری ہے جس کی عمر 20 برس کے قریب ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد اس شخص کو سرکاری استغاثہ کی شاخ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں