.

ادیس ابابا میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے پر حملے کی کوشش ناکام: ایتھوپیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایتھوپیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے محکمہ سراغرسانی کے حوالے ایک خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ ایتھوپیئن حکام نے ادیس ابابا میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پر حملے کا منصوبہ بنانے والے کم سے کم 15 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایتھوپیئن پریس ایجنسی ’’ای پی اے‘‘ کے مطابق حراست میں لیا جانے والا گروہ غیر ملکی آپریٹرز کی ہدایات پر کام کرتا تھا۔ گرفتاری آپریشن کے دوران اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور اہم دستاویزات بڑی تعداد میں قبضے میں لی گئی ہیں، تاہم ایجنسی نے اس کی مقدار نہیں بتائی۔

ایجنسی کے مطابق گرفتار کیا جانے والا گروہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں یو اے ای کے سفارتخانے پر حملے کی تیاری میں مصروف تھا، جس سے وہاں بڑے پیمانے پر جالی ومالی نقصان کا امکان تھا۔

متحدہ عرب امارات کی وزرات خارجہ نے اس معاملے پر کسی فوری ردعمل یا تبصرے سے گریز کیا ہے۔

اسی خبر رساں ایجنسی کی ایک اور اطلاعات کے مطابق ایک دوسرا مشتبہ گروہ ہمسایہ ملک سوڈان میں یو اے ای کے سفارتی مشن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ایتھوپیئن نیشنل انٹیلی جنس سیکیورٹی سروس سوڈان میں اپنے معاصر محکمہ سراغرسانی کے ساتھ مل کر یو اے ای سفارتی مشن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنانے کے لئے ایک مشترکہ مشن پر کام کر رہی تھی۔ سوڈانی حکام کی جانب سے بھی فوری تبصرہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

ای پی اے کے مطابق سفارت خانے کے قریب سے 15 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسرے افراد نے اپنے غیر ملکی آقاؤں سے نقدی وصول کی تھی۔ گروہ کے سرغنہ کی گرفتار سویڈن سے عمل میں آئی۔