’مرگ برامریکا اور اسرائیل‘؛حوثی ملیشیا افریقی تارکین کی کیا تربیت کررہی ہے؟ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا افریقی تارکینِ وطن کو سرکاری فوج اور عرب اتحاد کے خلاف لڑائی کے لیے فوجی تربیت دے رہی ہے اور انھیں امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی سکھا رہی ہے۔

الحدث ٹی وی چینل نے ایک افریقی تارک وطن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس میں اس کو ’’مرگ بر امریکا‘‘ اور ’’مرگ بر اسرائیل‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک حوثی جنگجو اور ایک تارک وطن نے مشین گنیں اٹھا رکھی ہیں اور وہ ایک پک اپ ٹرک کے پیچھے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

پہلے حوثی جنگجو یہ نعرے لگا رہا ہے:’’مرگ بر امریکا،مرگ بر اسرائیل ،یہود پر لعنت اور اسلام کی فتح۔‘‘اس کے بعد افریقی شخص یہ نعرے دُہرا رہا ہے۔

یمن کے وزیراطلاعات معمرالاریانی کے بہ قول حوثیوں نے سیکڑوں افریقی مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف لڑائی کے لیے بھرتی کیا ہے۔

انھوں نے حوثی ملیشیا پر یہ بھی الزام عاید کیا تھا کہ اس نے غیرقانونی تارکینِ وطن کو یمن میں لڑائی کے علاوہ اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے بھی بھرتی کیا ہے۔

ایران حوثی ملیشیا کو یمنی حکومت کے خلاف لڑائی کے لیے بیلسٹک میزائل ، ڈرونز اور دوسرے ہتھیار مہیا کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں