.

سعودی عرب :شہری کو دومرتبہ گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے والاملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پولیس نے ایک شہری کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجرخالدالکریدیس نے کہا ہے کہ ’’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور اس کی عمرچالیس کے پیٹے میں ہے۔‘‘

انھوں نے بتایاہے کہ’’سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی جس میں ایک شخص دوسرے کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرتے دیکھا جاسکتاہے۔‘‘‘

’یہ واقعہ الریاض شہر میں پیش آیا تھا۔اس کی تفتیش کرنے پرمعلوم ہوا کہ گرفتار شدہ شخص نشے کی حالت میں تھا۔‘

انھوں نے مزید کہا ہے کہ’’تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ نہیں بلکہ گرفتار شدہ شخص ہلاک ہونے والے کے گھات میں بیٹھا تھا اور اس نے موقع پاتے ہی اسے گاڑی سے کچل کر ہلاک کردیا۔‘‘‘

پولیس کے مطابق ’’گرفتاری کے وقت اس کی گاڑی سے شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔گرفتارشدہ شخص سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس کا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘‘