’میں جلد مر جاؤں گا‘ مائیک ٹائسن کا چونکا دینے والا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن نے اپنے مداحوں کو ایک چونکا دینے والے تبصرے میں پریشان کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’وہ خود کو موت کے قریب‘ محسوس کر رہے ہیں۔

56 سالہ سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن صدمے اور نشے کے علاج کے ماہر شان میک فارلینڈ کے ساتھ پوڈ کاسٹ کے دوران بات کر رہے تھے۔

اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق ٹائسن نے کہا کہ ’یقیناً ہم سب ایک دن مرنے والے ہیں۔ جب میں آئینے میں دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے چہرے پر یہ چھوٹے دھبے نظر آتے ہیں اور میں کہتا ہوں ’واہ‘ اس کا مطلب ہے کہ میری میعاد ختم ہونے کی تاریخ بہت قریب ہے۔‘

ٹائسن نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ دولت سلامتی اور خوشی لاتی ہے مگر میرا خیال ہے کہ ایسا ہرگز نہیں۔ میرے لیے پیسے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پیسہ انہیں خوش کرے گا۔ میں کہتا ہوں کہ بہت سا مال دو دولت بھی ہمیں سلامت نہیں رکھ سکتا۔

ٹائسن نے وضاحت کی کہ "آپ کو لگتا ہے کہ آپ ناقابل تسخیر ہیں جب آپ کے پاس بہت پیسہ ہے اور یہ سچ نہیں ہے۔ اسی لیے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پیسہ تحفظ کا غلط احساس ہے۔"

ٹائیسن نے اپنی جوانی سے ہی وسیع شہرت حاصل کی۔ وہ 1986 میں ٹریور بربک کو 20 سال کی عمر میں شکست دے کر تاریخ کے سب سے کم عمر ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے تھے 58 کی عمر میں ریٹائرمنٹ کے وقت وہ 50 پیشہ ورانہ مقابلے اپنے نام کرچکے تھے۔ مائیک ٹائیسن سنہ2005 میں کیون میک برائیڈ سے ہارنے کے بعد ریٹائر ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں