مصر: امام شافعی کے مزار پرگنبد کا افتتاح کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے وزیر برائے سیاحت وآثار قدیمہ ڈاکٹر خالد العنانی نے امام شافعی رحمۃ اللہ کے مزار پر گنبد کے عظیم الشان منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے جاری اس منصوبے کی تکمیل ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔

Advertisement

گنبد کی تیاری پر22 ملین مصری پاونڈز کی رقم صرف ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی یوم ثقافت کے موقعے پر امام شافعی کے مزار پر گنبد کی تکمیل بہترین تحفہ ہے۔

یہ منصوبہ مصری وزارت سیاحت وآثار قدیمہ کی طرف سے تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات بعض غیرملکی اداروں کے تعاون سے ادا کیے گئے۔

خیال رہے کہ مصری وزارت برائے آثار قدیمہ نے گذشتہ برس نومبر میں وزارت اوقاف کے مالی تعاون سے مزار سے متصل مسجد امام شافعی کا افتتاح کیا گیا۔ امام شافعی کے مزار پر گنبد کے قیام اور مسجد کی توسیع سے سیاحوں کے لیے ایک نیا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ امام شافعی کے مزار گنبد کی تعمیر میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امام ابو عبداللہ محمد بن ادریس الشافعی اہل سنت مسلک کے آئمہ اربعہ میں سے ایک ہیں۔ امام شافعی نہ صرف ایک فقیہ عالم دین ہیں بلکہ وہ قاضی، سفر نگار اور شاعر بھی تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں عرب اور اسلامی دنیا میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر العانی نے مزید کہا کہ گنبد عمارت میں عمدہ سجاوٹی لکڑی کا کام اور فن تعمیر کے مخصوص نمونوں کے ساتھ لکڑی کی شاندار کمپوزیشن کی نادر مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ اس سے عمارت اسلامی فن تعمیر کے نمونوں کا تصویری ماڈل بن کرسامنے آئی ہے۔

امام شافعی کے مزار اور گنبد کے منصوبے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر انجینیر ھشام سمیر نے بتایا کہ اس منصوبے کا اغاز 2016ء کو کیا گیا تھا اور اس کی تکمیل آج 2021ء میں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزار اور اس گنبد میں پچی کاری، لکڑی کے کام کے ساتھ ساتھ جدید قدیم فنون تعمیرکو یکجا کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں