.

مسجد حرام : رمضان میں 500 مرد و خواتین رضا کار فوری طبی خدمات پیش کرنے میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رمضان مبارک کے دوران میں 500 رضا کار مرد اور خواتین مسجد حرام میں زائرین، معتمرین اور نمازیوں کو اولین طبی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ ان خدمات میں فشار خون اور شوگر کی سطح کی پیمائش، تھکن کی عمومی حالت اور سانس لینے میں تکلیف وغیرہ کی حالت شامل ہے۔

مکہ مکرمہ میں ہلالِ احمر کمیٹی کے مطابق کمیٹی کی رضاکار ٹیمیں حرم مکی میں اللہ کے مہمانوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایک بڑا انسانی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ان ٹیموں کے کارکنان کو جدید ترین طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

ہلال احمر نے بتایا کہ حرم مکی میں کمیٹی کے زیر انتظام رضا کارانہ خدمات پیش کرنے کے سلسلے میں اندراج کرانے والے مرد اور خواتین رضا کاروں کی تعداد 500 ہو چکی ہے۔ کمیٹی نے جدہ اور مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں سے ان افراد کو مسجد حرام لانے کے لیے ٹرانسپورٹ سروس دی ہے۔

ہلال احمر کمیٹی نے زور دیا ہے کہ وہ رضا کارانہ سرگرمیاں انجام دینے کے خواہش مند تمام تربیت یافتہ افراد سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہے۔ کمیٹی ان رضا کاروں کے لیے تربیتی کورسوں کا انتظام بھی کرتی ہے۔