بل گیٹس کی بیٹی والدین طویل رفاقت کے بعد کی علاحدگی کے فیصلے پر کیا کہتی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور مشہور ارب پتی کاروباری شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی 27 سالہ عائلی رفاقت کے اختتام کے بعد ان کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے والدین کی طلاق پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے وہ والدین کی علاحدگی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، تاہم اس فیصلے کے تناظر میں انھوں نے اظہار محبت اور ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گذشتہ دنوں عالمی ذرائع ابلاغ میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے علاحدگی کے فیصلے کی خبر سامنے آنے کے بعد جینفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان پر اپنا ردعمل دیا۔

اپنی والدہ کو دی جانے والی طلاق پر بات کرتے ہوئے جینفر نے لکھا کہ "آپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرے والدین کی علاحدگی کی خبر سنی ہے۔ ہمارے پورے کنبے کے لئے یہ مشکل وقت تھا۔ میں علاحدگی سے متعلق کسی بھی چیز پر ذاتی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی۔ میں آپ کے خوبصورت الفاظ اور بے لوث محبت اور اپنائیت کو سمجھ سکتی ہوں۔ میری مراد پوری دنیا میں ہے"۔

......
......

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے درمیان علاحدگی کی اطلاع ’’پیپل‘‘ نامی امریکی میگزین کی ویب سائٹ پر دی گئی تھی۔ اس پر جینفر گیٹس کا کہنا ہے ’’کہ وہ اب بھی سیکھ رہی ہے۔ اس وقت اور جذبات کی حالت میں وہ کنبہ کے ارکان کی مدد کرنے کے بہتر طریقے کی تلاش کر رہی ہے۔‘‘

جینیفر گیٹس کی عمر 25 سال ہے۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے مصری نژاد دوست نائل نصار کے ساتھ ان کی نسبت طے ہو چکی ہے۔ جینیفر نے گذشتہ برس انسٹا گرام کے ذریعے اپنی منگی کا اعلان کیا تھا۔ انسٹا گرام پر ان کے 4 لاکھ 60 ہزار مداح اور فالورز ہیں۔ نائل نصار نے بھی انسٹا گرام پر جینفر کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے خود کو ’’دنیا کا ایک خوش قسمت انسان‘‘ قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں