.

کیمرے نے ’بی بی سی‘ پیش کار بلیٹن کے دوران متنازع لباس کا بھانڈہ پھوڑ دیا

نیوز اینکرنے ٹی وی پرخبریں پیش کرتے وقت زیرجامہ اور اسپورٹس شوز پہن رکھے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک غیر معمولی منظر میں ’بی بی سی‘ کےایک نیوز پیش کار کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے "شارٹس" اور جاگنگ جوتے پہن کر خبروں کا بلیٹن پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹوں پر برطانوی صحافی کا یہ کلپ کافی وائرل ہوا جس میں اینکر شان لی نے خبریں پیش کرتے ہوئے رسمی سوٹ اور ٹائی پہن رکھی ہے مگر ساتھ ہی اس نے کوٹ اور ٹائی کے نیچے زیرجامہ اور پاؤں میں ورزش کے دوران استعمال ہونےوالے جوتے پہن رکھے ہیں۔ موصوف کی پنڈیاں برہنہ دکھائی دے رہی ہیں۔

جس وقت یہ ویڈیو بنائی گئی اس وقت شان لی کرونا وبا سے متعلق قواعد بتا رہا تھا جب کہ اگلی خبر میں اس نے اسرائیلی سیاسی ہنگاموں کی خبریں پیش کیں۔

میز کے سامنے بیٹھے نیوز اینکر کو معلوم نہیں ہورہا تھا کہ ایک کیمرے سے دنیا اسے دیکھ رہی ہے تو کوئی دوسرا کیمرہ اس کی ہیئت لباس کو بھی دیکھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صحافی کے لباس پر طنزو مزاح سے بھرپور تبصرے جاری ہیں۔