ایران کے مختلف شہروں میں بجلی کی بار بار کی بندش کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔بعض شہروں میں اس ہفتے کے دوران میں احتجاجی مظاہرین نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف بھی سخت نعرے بازی کی ہے۔
ایران کے شہر شیراز میں سوموار کی شب احتجاجی مظاہرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔اس میں مظاہرین ’’آمر مردہ باد‘‘ اور ’’مرگ برخامنہ ای‘‘کے نعرے لگا رہے ہیں۔
More chants of "Death to Khamenei" tonight in Shiraz over power outages in #Iran. The int'l community obsessively focuses on reviving a stale nuclear deal. But regime mismanagement, abuses, & prioritization of terror proxies over its people continue with impunity. pic.twitter.com/LbcCOU2MHM
— Jason Brodsky (@JasonMBrodsky) July 5, 2021
دارالحکومت تہران کے ایک اقامتی علاقے میں رات کے گھپ اندھیرے میں احتجاجی مظاہرے کی ایک ویڈیو منظرعام پرآئی ہے۔اس میں بھی مظاہرین کو’’آمر مردہ باد‘‘ اور’’مرگ برخامنہ ای‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا۔
"برق رفته، پشت پنجرهها شعار میدن مرگ بر دیکتاتور، مرگ بر #خامنهای"
— Vahid Online (@Vahid) July 4, 2021
ویدیوی دریافتی از شرق #تهران#قطع_برق #قطعی_برق pic.twitter.com/fvEgjYBIoH
تہران کے جنوب میں واقع شہرِ رے میں مظاہرین نے محکمہ بجلی کے مقامی دفتر کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق وہ نعرے بازی کرتے ہوئے وزیرتوانائی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔انھوں نے وزیرتوانائی کو ’’نااہل‘‘ قرار دیا ہے۔
هماکنون/تجمع و اعتراض تعدادی از مردم شهرری مقابل اداره برق بخاطر قطعیهای مکرر و بیبرقی. pic.twitter.com/xJCf1RsDkI
— حمید حاجیپور (@H_Hajipour60) July 5, 2021
ایران کا سرکاری میڈیا حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کی خبریں عام طور پر دبادیتا ہے اور ان کی کوریج نہیں کرتا لیکن اس نے بھی سوموار کو ایران کے متعدد شمالی شہروں میں مظاہروں کی اطلاع دی تھی۔
ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا نے شمال مشرقی قصبہ کردکوئے میں احتجاجی ریلی کی اطلاع دی ہے اور مظاہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’بار بار بجلی کی بندش سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں،اپارٹمنٹوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہوجاتی ہے،ریفریجریٹروں میں پڑا گوشت اور کھانے پینےکی دوسری اشیاء خراب ہوجاتی ہیں اور گھریلو برقی آلات ناکارہ ہوجاتے ہیں۔‘‘
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگیا ہےمگراس کی پیداوار طلب کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ بنی ہے کہ کم بارشوں کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار کم ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ لوگ کرپٹو کرنسی کے ذریعے زرتلافی پر بجلی استعمال کررہے ہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے منگل کے روز بجلی کی بندش پر ایرانیوں سے معذرت کی ہے اور ان پر زور دیا ہےکہ وہ اس بحران پر قابو پانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
انھوں نے ایرانی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ بجلی کی بندش کی شکایت کررہے ہیں اور وہ اس میں حق بجانب ہیں۔وزارتِ توانائی میں کوئی خرابی نہیں لیکن وزیر صاحب کو اس امر کی وضاحت کرنی چاہیے کہ اصل مسئلہ کیا ہے اور ہمیں اس کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔‘‘