عراق میں انسداد دہشت گردی حکام کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کردستان صوبے کے دارالحکومت اربیل میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔
عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی نے انسداد دہشت گردی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی قونصل خانے کے قریب واقع اربیل ہوائی اڈے پر بغیر پائلٹ کے بمبار ڈرون سے حملہ کیا گیا۔
استهداف القاعدة العسكرية في مطار #أربيل الدولي لهجوم بمسيرتين مفخختين.. وانطلاق صافرات الإنذار بالقنصلية الأميركية وإخلاء الطائرات المدنية#العربية pic.twitter.com/G5GIoKvOPN
— العربية (@AlArabiya) July 6, 2021
آخری اطلاعات تک اس حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم ہوائی اڈے کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔
لقطات مصورة تظهر القصف الذي تعرض له #مطار_أربيل شمال #العراق#العربية pic.twitter.com/lClTiN9iYO
— العربية (@AlArabiya) July 6, 2021
عراق میں ’داعش‘ کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد نے اربیل ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
درایں اثنا امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب عراق کے صوبہ کردستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامعلوم افراد نے ڈرون حملہ کیا تھا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صور أولية للهجوم على #مطار_أربيل بإقليم كردستان #العراق #العربية pic.twitter.com/JkaVrPZMvA
— العربية (@AlArabiya) July 6, 2021
خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ڈرون سے اربیل ہوائی اڈے پر امریکی مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے فضائی سروس معطل کر دی گئی تھی تاہم بعد ازاں فلائٹ آپریشن بہ تدریج بحال کر دیا گیا۔