.

مصرکا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت بحال کرنے کامطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اتوار کے روز برسلز میں اپنے اسرائیلی ہم منصب یائیر لاپیڈ سے ملاقات کی ہے۔گذشتہ ماہ اسرائیل میں ایک نئےسیاسی اتحاد کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ میں یہ پہلی ملاقات ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ شکری نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے مابین موجودہ تعطل کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فریقین کے درمیان منصفانہ اور جامع امن مذاکرات شروع کرنے میں مدد کریں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر الابید
اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر الابید

مصری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان احمد حافظ نے بتایا کہ وزیرخارجہ سامح شکری نے ملاقات کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن بات چیت کےتعطل کو ختم کرنے اور امن بات چیت بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے دوران سلامتی کونسل کی قرار دادوں مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کےمطالبے اور اسرائیل کے 4 جون ، 1967 کی جنگ میں قبضٗے میں لیے گئے علاقے واپس کرنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا۔