.

سعودی عرب کا یہ خوب صورت ساحل کہاں ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحر احمر کے وسط میں اور سعودی عرب کے شمال مغربی شہر الوجہ کے جنوب میں الظہرہ اور المردونہ کے جزیروں کے بیچ "الہرابہ" کا ساحل واقع ہے۔

نیلگوں پانی کے ساتھ "الہرابہ" کا ساحل غوطہ خوری کا شوق رکھنے والوں کے لیے نہایت پُر کشش مقام ہے۔ یہاں کا پانی صاف و شفاف ہے جس کی گہرائی میں مختلف رنگوں کی مرجانی چٹانیں موجود ہیں۔ یہ عوامل اس ساحل کو سیاحت کے حوالے سے بالخصوص موسم سرما میں خاص اہمیت کا حامل بنا دیتے ہیں۔

سعودی فوٹوگرافر محمد الشریف نے اس ساحل کی جمالیاتی روپ کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں مجسم محفوظ کیا۔ الشریف نے ساحل کے نیلے پانی کا سحر ، اچھوتے قدرتی مناظر اور جغرافیائی تنوع کو اجاگر کیا ہے۔ علاوہ ازیں ان کی تصاویر میں مرجانی گھاٹیاں، سمندری چٹانیں، مختلف رنگوں کی ریت اور سمندری پانی کی شفافیت بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ساحل سارا سال آب و ہوا معتدل رہتی ہے۔

الشریف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں باور کرایا کہ سعودی عرب کے ضلع الوجہ میں ان مقامات کو سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ الوجہ کے ساحل پر کئی پر کشش مقامات واقع ہیں جن میں "شرم زاعم" اور "الدرر" کے ساحل شامل ہیں۔ یہ اپنی چٹانوں اور مرجانی گھاٹیوں کے سبب مشہور ہیں۔ علاوہ ازیں "الرميليہ ، هبان ، الهرابہ ، المعيليق اور الفلق" کے ساحلوں کی ریت یہاں آنے والوں کے لیے لطف اندوز ہونے کا ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں