طالبان کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنا اس کے اقدامات پر منحصر ہے: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان (ماریا زاخارووا) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنا ان کے عملی اقدامات اور مخصوص افعال پرمنحصر ہے۔

انہوں نے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو مخصوص اقدامات اور پالیسی سے پیدا ہوتا ہے جو کہ نظریاتی پہلو سے حل نہیں ہوگا بلکہ عملی طور پراقدامات سے حل ہوگا ۔"

Advertisement

انہوں نےمزید کہا کہ روسی صدر کے مشیر زامیر کابلوف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دونوں نے اس حوالے سے بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہر چیز کو حقیقی اقدامات کی بنیاد پر پرکھا جائے گا۔

پیر کے روز ماسکو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے کابل کی نئی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کابل کی صورتحال "استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔"

برسوں پر محیط تعلقات

ماسکو نے افغانستان میں اپنی سفارتی نمائندگی برقرار رکھی ہے اور عملہ واپس نہیں بلایا ہے۔ دوسری طرف مغربی ممالک افغانستان کے طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد ملک چھوڑ رہے ہیں اور ملک کے مستقبل کے بارے میں خدشات پیدا کر رہے ہیں۔ اگرچہ روس طالبان کو ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے مگر ماسکو نے کئی سال سے اس تحریک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں اور متعدد مواقع پر اس کے ایلچیوں سے بات چیت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان نے گذشتہ اتوار کو صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار کے بعد افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔مفرور صدر اشرف غنی کا موقف ہے کہ انہوں نے ملک میں خون ریزی سے بچنے کے لیے کابل چھوڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں