افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی جاپان میں معذور کھلاڑیوں کے لیے جاری پیرالمپکس میں شرکت کرنے ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی (آئی پی سی) کے عہدے دار نے جاپان کی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان سے بچا کر نکالنا اور پھر ان کھیلوں میں شرکت کرنے جاپان پہنچانا اور یہاں خوش آمدید کرنا ’بہت ہی جذباتی‘ لمحہ تھا۔
ان کھلاڑیوں میں ایک خاتون ٹائی کوانڈو کھلاڑی ذکیہ خدادی اور دوسرے ٹریک اینڈ فیلڈ کھلاڑی حسین رسولی ہیں۔
ان دونوں کھلاڑیوں کو گذشتہ ہفتے افغانستان سے نکالا گیا تھا اور وہ ہفتے کی شام ٹوکیو بذریعہ پیرس پہنچے ہیں۔
آئی پی سی کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی اب اولمپکس ولیج میں قیام پذیر ہیں اور اپنے کھیلوں کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
آئی پی سی کے صدر اینڈریو پارسنس نے ایک بیان میں کہا کہ ذکیہ اور حسین اپنے خواب کی تکمیل کرنے اب ٹوکیو میں موجود ہیں اور دنیا بھر میں لوگوں کو امید کا پیغام دے رہے ہیں۔
آئی پی سی کے ترجمان کریگ سپینس نے مزید بتایا: ’ان سے ملاقات بہت ہی جذباتی تھی۔ اس کمرے میں موجود ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ یہ بہت ہی زبردست میٹنگ تھی۔‘
واضح رہے کہ آئی پی سی نے پہلے کہا تھا کہ وہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹوکیو تک نہیں پہنچا سکیں گے لیکن اس کے بعد متعدد ممالک کی حکومتوں اور مختلف تنظیموں نے ایک ’مشترکہ عالمی آپریشن‘ کیا تاکہ ان دونوں کی مدد کی جا سکے اور انھیں ٹوکیو تک پہنچایا جا سکے۔
-
افغانیوں کوحالات کے رحم وکرم پرچھوڑے جانے پرامریکی اداروں میں مایوسی
رواں ماہ ’(اگست) کے آخر میں امریکی فوجیوں کی افغانستان سے واپسی کی ڈیڈ لائن مقرر ...
بين الاقوامى -
افغان لڑکیوں کی روبوٹکس ٹیم میکسیکو پہنچ گئی!
افغانستان میں امریکا کی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے اور طالبان عسکریت پسندوں کے ...
بين الاقوامى -
افغان پیرالمپکس اور خواتین کی فٹ بال ٹیم کو کابل سے نکال لیا گیا
افغان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو منگل کے روز کابل ایئرپورٹ سے نکال لیا گیا ہے۔ٹیم کی ...
بين الاقوامى