یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے قائم عرب اتحاد نے یمنی حدود میں بارودی مواد سے لدے ہوئے دو حوثی ڈرونز کو مار گرایا۔
عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نواز حوثی باغی شہریوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
عرب اتحاد نے یمنی حدود میں ہی پہلے ڈرون طیارے کو گرانے کی تصدیق کے کچھ ہی بعد دوسرے بارودی ڈرون کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب کے ابھا ائرپورٹ پر حملہ
بارودی ڈرونز سے سعودی سرزمین کو نشانہ بنانے کی کارروائی ناکام بنانے سے ایک دن قبل ہی حوثی باغیوں نے ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔
عرب اتحاد نے اس ڈرون کو فضاء میں تباہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ائرپورٹ کسی بڑی تباہی سے بچ گیا مگر تباہ شدہ ڈرون کے پرزے ائرپورٹ کے احاطے میں گرنے سے ائرپورٹ ملازمین زخمی ہوگئے اور وہاں موجود ایک جہاز کو نقصان پہنچا۔
یہ ابھا ائرپورٹ کو 24 گھنٹوں میں نشانہ بنانے کی دوسری کارروائی تھی۔
ترکی المالکی کے بیان کے مطابق "31 اگست 2021 کو 9 بج کر چھ منٹ پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی دوسری کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔"
حملے کے نتیجے میں ائرپورٹ کا ایک بنگلہ دیشی ملازم تشویش ناک حالت میں ہے جبکہ دو انڈین اور ایک بنگلہ دیشی ورکرز کو درمیانے درجے کےزخم آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بنگلہ دیشی، نیپالی، بھارتی اور سعودی ملازمین کو معمولی چوٹ آئی ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ائرپورٹ پر موجود ایک A320 جہاز کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
حوثی باغی سعودی عرب اور یمن کے علاقوں پر تواتر کے ساتھ حملےکرتے رہتے ہیں۔ ایرانی حکومت یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور فوج کے خلاف حوثی باغیوں کی مدد میں پیش پیش ہے اور حوثیوں کو ہتھیار، ڈرون اور فوجی تربیت کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
-
ابھاائیرپورٹ پرحوثی ملیشیا کی ڈرون حملہ کی کوشش جنگی جرم ہے:سعودی کابینہ
سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمن سے حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے اوراس مذموم کوشش کو جنگی جرم قراردیا ہے۔ ... بين الاقوامى -
عرب اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کا ڈرون لانچ پیڈ تباہ کردیا
عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کا بغیرپائیلٹ طیاروں کا لانچ پیڈ تباہ کردیا ہے۔عرب اتحاد نے منگل کے روزایک ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں آٹھ افراد زخمی
سعودی عرب کے شہر ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بارود سے لدے ڈورن کے ذریعے منگل کے روز نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کے ... ایڈیٹر کی پسند