کرونا وائرس

چین :ایک ارب سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں اب تک ایک ارب سے زیادہ افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔یہ تعداد اس کی کل آبادی کا 71 فی صد ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے ترجمان نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 15 ستمبر تک ملک بھر میں ویکسین کی دو ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

Advertisement

چین اپنے شہریوں کو اپنی ساختہ سائنوفارم اور سائنوویک ویکسینیں لگارہا ہے۔چین ہی میں 2019ء کے آخر میں سب سے پہلے کرونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے شہر ووہان سے دنیا بھرمیں اس مہلک وائرس کی وبا پھیلی تھی۔چین اب تک اس مہلک وبا پر قریب قریب قابو پاچکا ہے جبکہ دوسرے ممالک اس سے نبردآزما ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں