افغانستان میں اقتدار پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ملک میں شہریوں بالخصوص خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن کے اندیشوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
افغان امریکی خاتون مؤرخ بہار جلالی نے سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ مہم کا مقصد افغانستان میں روایتی اور رنگین لباسوں میں زندگی سے بھرپور رنگوں پر روشنی ڈالنا ہے۔ یہ مہم چند روز قبل دارالحکومت کابل میں طالبان کی حمایت میں اکٹھا ہونے والے مجمع کے اندر نقاب لگائی اور چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپی ہوئی خواتین کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شروع کی گئی ہے۔
امریکی ریاست میری لینڈ میں سکونت پذیر بہار جلالی کے مطابق انہیں اس بات کی گہری تشویش لاحق تھی کہ ان کے ملک کے ورثے اور ثقافت کو مسخ کیا جائے گا۔
« Afghan women have started an online campaign to protest the Taliban's female dress code by posting photos with traditional clothes and use » #DoNotTouchMyClothes , #AfghanistanCulture and #AfghanWomen tags.
— Anette Jørgensen (@AnetteJrgensen3) September 22, 2021
Via #WomensArt pic.twitter.com/oKTH7U79Ei
اتوار کے روز فرانس پریس ایجنسی نے بتایا کہ اس سلسلے میں 56 سالہ افغان نژاد خاتون نے "Do not touch my clothes" کا ٹرینڈ چلایا ہے۔ اس کا مقصد خواتین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ رنگین افغان لباس میں ملبوس ہو کر کیمرے کی جانب مسکراتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کر سکیں۔
واضح رہے کہ بہار جلالی سات برس کی عمر میں امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں 2009ء میں وہ کابل میں امریکی یونیورسٹی میں تاریخ کا مضمون پڑھنے کے واپس آئیں۔ افغانستان میں 8.5 برس گزار کر وہ امریکا لوٹ گئیں۔
بہار جلالی کی یہ سوشل میڈیا مہم ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان تحریک کی جانب سے خواتین کے حوالے سے کئی قوانین اور ضوابط کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ان میں خواتین کو کام پر جانے سے روک دیا جانا اور پبلک سیکٹر میں عارضی طور پر انہیں کسی بھی طرح کی سرگرمی سے محروم کر دینا شامل ہے۔
-
افغانستان: طالبان نے ہرات شہرمیں چاراغواکاروں کی لاشیں کرین سے لٹکا دیں
افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں طالبان نے ہفتے کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں چاراغوا کاروں کوہلاک کردیا اور پھر ان کی لاشیں شہر کے ایک چوک میں کرین ... بين الاقوامى -
افغانستان میں 250 خواتین ججوں کا مستقبل کیا ہوگا؟
افغانستان میں خواتین کے حالات مبصرین کے لیے بحث کا ایک بڑا موضوع ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد خواتین کو کام کرنے سے روکنے، ... بين الاقوامى -
امریکی حکومت نے طالبان پر عائد معاشی پابندیاں نرم کر دی
امریکا نے طالبان تحریک پر عائد اقتصادی پابندیوں میں دو قسم کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد انسانی امداد کے افغانستان پہنچائے جانے کو آسان ... بين الاقوامى