سعودی عرب: طیاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط
سعودی عرب میں اعلان کیا گیا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے سلسلے میں کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینا لازمی شرط ہو گی۔
جمعہ کے روز ہونے والے اعلان کے مطابق اتوار 10 اکتوبر (2021ء) سے جن امور میں یہ شرط لازم ہو گی ان میں عوامی سرگرمیوں میں شرکت، پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونا اور حکومتی سرکاری تنصیبات میں داخل ہونا شامل ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت داخلہ کے فیصلے کے تحت درج ذیل سرگرمیوں کے لیے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکوں کا کورس ضروری ہو گا:
کسی بھی معاشی، تجاریتی، ثقافتی، تفریحی، سیاحتی یا کھیلوں کی سرگرمی میں شرکت.
کسی بھی ثقافتی، علمی یا سماجی ایونٹ میں شرکت.
کسی بھی سرکاری یا نجی تنصیب میں داخلہ.
طیاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونا.
البتہ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بعض افراد کو اس شرط سے استثنا حاصل ہو گا۔ یہ وہ ہی لوگ ہیں جو ویکسین لگوانے سے مستثنی طبقے میں مذکورہ ہیں۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے زور دیا ہے کہ تمام افراد احتیاطی اقدامات، حفاظتی تدابیر اور منظور شدہ پروٹوکولز کی پابندی کریں۔
-
مسجد حرام : کرونا کی وبا کے بعد پہلی مرتبہ بیرونی صحن میں نماز کی تیاری
مسجد حرام میں بیرونی صحن کو نماز کی ادائیگی کے لیا تیار کیا جا رہا ہے۔ کرونا کی ...
مشرق وسطی -
’ماسک ہی اسکولوں میں کرونا کے خلاف بچوں کا مضبوط ہتھیار ہے‘
تقریبا دو سال پیشتر جب دنیا میں کرونا کی وبا پھیلی تو اس سے بچاؤ کے لیے جو احتیاطی ...
بين الاقوامى -
کرونا ویکسین سے انکاری کیمپ میں فریب خوردہ اور مخالفین باقی رہ گئے:سعودی سکریٹری صحت
سعودی وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین لگوانے ...
مشرق وسطی