روسی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز بتایا کہ ایک روسی فوجی جہاز نے امریکی بحری بیڑے کی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی بیڑے ’یو ایس ایس چافی‘ نے جاپان کے سمندر میں روسی علاقائی پانی کی خلاف ورزی کی کوشش تاہم اس کوشش کو ناکام بنا دیا البتہ ماسکو نے اس واقعے پر امریکا سے احتجاج کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے واقعے کے بعد امریکی فوجی اتاشی کو طلب کر کے انہیں اس حوالے سے روس کی تشویش سے آگاہ کیا۔
کریملن نے مزید کہا کہ روسی وزارت دفاع نے امریکی سفارتکارکو طلب کرکے امریکی بیڑے کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے واقعے کی مذمت کی۔
روسی خبر رساں ادارے ’انٹرفیکس‘ کے مطابق وزارت دفاع نے انکشاف کیا کہ حادثہ بحیرہ جاپان میں روسی چینی بحری مشقوں کے دوران پیش آیا۔ روسی بحری جہاز کے عملے ایڈمرل ٹرائبٹس نے ایک بین الاقوامی مواصلاتی چینل پر امریکی بیڑے کے حکام کو خبردار کیا کہ اس طرح کی حرکتیں مناسب نہیں کیونکہ امریکی بیڑہ نیوی گیشن کے لیے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوچکا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتباہ ملنے کے بعد امریکی بیڑہ "چافی" ممنوعہ علاقے کو چھوڑنے کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرنے کے بجائے سطح سے ہیلی کاپٹر کے ٹیک آف کے لیے تیار ہونے کی نشاندہی کرنے والے رنگین جھنڈے بلند کیے جس کا مطلب ہے کہ راستے اور رفتار کو تبدیل کرنا ناممکن ہے۔ اس طرح خلیج پیٹر دی گریٹ میں روسی فیڈریشن کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی کئی۔
-
امریکی نائب وزیرخارجہ اگلے ہفتے لبنان، روس اور برطانیہ کا دورہ کریں گی
امریکا کی نائب وزیرخارجہ وکٹوریانولینڈ آیندہ ہفتے لبنان کا دورہ کریں گی۔وہ امریکی ...
بين الاقوامى -
دہشت گردی کے خطرات کی نگرانی، روس کی امریکا کو افغانستان کے قریب اڈوں کی پیش کش
امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے پینٹاگان میں اپنے روسی ہم منصب ویلری ...
بين الاقوامى -
دو سال میں پہلی بار امریکی اور روسی چیف آف اسٹاف کی ملاقات
امریکا اور روس کے چیف آف اسٹاف نے بدھ کے روز فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ایک ...
بين الاقوامى