یمن کے وزیر اطلاعات ونشریات معمر الاریانی نے خبردار کیا ہے کہ مآرب گورنری کی العبیدیہ ڈاریکٹوریٹ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی پیش قدمی سے غیر مسبوق انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنی متعدد ٹویٹس میں الاریانی نے کہا کہ ہم حوثی ملیشیا کی طرف سے العبدیہ ڈاریکٹوریٹ میں شہری آبادی کے اجتماعی قتل عام پر خبردار کرتے ہیں۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے العبدیہ پر چڑھائی سے علاقے میں غیر مسبوق انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ العبدیہ کا علاقہ پہلے ہی حوثیوں کے محاصرے میں ہے باغی ملیشیا نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کے پر امن انخلا کے تمام راستے مسدود کر دیے ہیں۔
عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی خاموشی
انہوں نے کہا کہ العبدیہ کی شہری آبادی پر حوثی ملیشیا کے جبر و تشدد اور ایک ماہ سے زاید عرصے سے جاری محاصرے پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ اور ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا بچوں، خواتین کو کھلے عام حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شہری آبادی پر بیلسٹک میزائل داغے جا رہے ہیں۔ ہاون میزائلوں سے حملے کیے جا رہے ہیں معصوم شہریوں کو مہلک ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حوثی ملیشیا کے یہ تمام اقدامات شہری آبادی کے اجتماعی قتل عام کی مذموم کوشش ہے۔
-
مارب پر حوثیوں کے حملوں نے ستمبر میں 10 ہزار یمنیوں کو بے گھر کیا
یمن کے صوبے مارب میں حوثی کے حملوں اور متعدد علاقوں کے محاصرے کا سلسلہ جاری رہے۔اقوام متحدہ کے زیر انتظام مہاجرین کے امور سے متعلق بین الاقوامی تنظیم ... بين الاقوامى -
ہم نہیں چاہتے کہ کوئی اور حزب اللہ یمن میں سر اٹھائے: وزیر خارجہ امارات
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے جمعرات کو کہا ہےکہ ان کا ملک نہیں چاہتا کہ کوئی اور حزب اللہ یمن میں ظاہر ہو۔انہوں نے کہا کہ ... بين الاقوامى -
العبدیہ میں انسانی المیے سے خبردار کرتے ہیں: یمنی وزیر اطلاعات
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ مارب صوبے کے ضلع العبدیہ کے محاصرے کے نتیجے میں جلد ایک انسانی المیہ رونما ہو سکتا ... بين الاقوامى