بریگزٹ کا خمیازہ، فرانسیسی حدود میں مچھلیاں پکڑنے والی دو برطانوی کشتیوں کو وارننگ
فرانسیسی انتظامیہ نے بندرگاہ لی ہاورے کے پاس فرانسیسی حدود کے اندر مچھلیوں کا شکار کرنے والی دو کشتیوں کو وارننگ جاری کر دی۔ برطانیہ اور فرانس کے درمیان بریگزٹ کے بعد سے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق فرانس کی وزارت میری ٹائم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات کو دو کشتیوں کو وارننگ جاری کی گئی اور ایک کشتی کو تحویل میں لے کر بندرگاہ لے جایا گیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق اس کشتی کے کپتان اور عملے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اور اس کی جانب سے شکار کردہ مچھلیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔
فرانس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد فرانسیسی مچھیروں کوبرطانوی پانیوں میں شکار کرنے کے لئے لائسنس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔
-
برقی گاڑیاں: بریگزٹ کے بعد برطانیہ کی شکست کا پہلا میدان
برطانیہ میں گاڑیاں تیار کرنے والے سیکٹر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران ملک میں برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کی صنعت کو جمانا ہو گا ،،، بصورت دیگر ... بين الاقوامى -
یورپی یونین کے لیڈروں نے بعداز بریگزٹ برطانیہ سے تجارتی معاہدے پر دست خط کردیے
یورپی یونین کے لیڈروں اُرسلا وان دیر لیون اور چارلس میشیل نے بدھ کو برطانیہ کے ساتھ طے شدہ بعد از بریگزٹ معاہدے پر دست خط کردیے ہیں۔ اس معاہدے کے ... بين الاقوامى -
یورپی یونین کے رکن ممالک نے بریگزٹ تجارتی سمجھوتے کی منظوری دے دی
یورپی یونین کے رکن ستائیس ممالک نے بعد از بریگزٹ برطانیہ سے تجارت کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔یہ معاہدہ برطانیہ کے 31 دسمبر کو یورپی یونین سے مکمل ... بين الاقوامى