عراق اور کاظمی

عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کو بغداد میں عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس ڈرون کے ذریعے وزیراعظم الکاظمی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

عراق کے سیکیورٹی میڈیا سیل کے مطابق دھماکا خیز مواد سے لدے ایک ڈرون نے اتوار کی علی الصبح بغداد میں عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر کو نشانہ بنایا، جسے عراقی فوج نے قاتلانہ حملہ قرار دیا، تاہم سیکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ الکاظمی بال بال بچ گئے۔

عراقی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بغداد کے فول پروف گرین زون میں الکاظمی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

الکاظمی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ٹھیک ہیں اور انہوں نے عوام سے بھی پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

دو سرکاری اہلکاروں نے بتایا کہ الکاظمی کے گھر کو کم از کم ایک دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے رائیٹرز کو بتایا کہ وزیر اعظم ٹھیک ہیں۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گرین زون میں تعینات مغربی سفارت کاروں نے کہا کہ انہوں نے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں