افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
مقامی ہسپتال کے عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع سپین غر میں ہونے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔
ایک طالبان عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ "سپین غر کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔"
ایک مقامی ڈاکٹر نے بھی جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
ننگر ہار ہی میں 2015 کو جنم لینے والی دہشت گرد تنظیم داعش کی افغانی شاخ نے ملک میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
-
افغانستان : صوبوں کے حکام اور پولیس قیادت میں 44 طالبان ارکان کا تقرر
افغانستان میں طالبان تحریک نے اتوار کے روز اپنے 44 ارکان کو مرکزی منصبوں پر فائز کر دیا۔ ان میں صوبوں کے حکام اور پولیس کمان شامل ہے۔ستمبر میں حکومت ... بين الاقوامى -
عوام کا کابل کے بینکوں پراعتماد ختم، افغانی گھروں میں ڈالرچھپانے لگے!
افغانستان میں تحریک طالبان کی حکومت کی جانب سے بنکوں سے رقم نکالنے پر کٹوتی کے فیصلے کے بعد لوگوں نے رقوم بنکوں کے بجائے گھروں میں جمع کرنا شروع کردی ... بين الاقوامى -
افغانستان:شمالی شہرمزارشریف میں چارعورتیں مردہ پائی گئیں؛ طالبان کی تصدیق
افغانستان کے شمالی شہر مزارشریف میں ایک مکان میں ہفتے کے روزچارعورتیں مردہ پائی گئی ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے ایک ویڈیو بیان ... بين الاقوامى