.

الریاض میں عالمی دفاعی شو یں جگہ کی بدستورمانگ کے پیش نظرمقام میں توسیع کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مارچ میں منعقد ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو کے منتظمین نے جگہ کی غیر معمولی مانگ کے پیش نظرمقام میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز (جامی) نے نمائش ہال 1 میں توسیع کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 6 سے 9 مارچ 2022 تک منعقد ہونے والے شو میں شرکت کی خواہاں بین الاقوامی دفاعی کمپنیوں کی خدمت کے لیے 14,500 مربع میٹرسے زیادہ اضافی رقبہ شامل کیا جائے گا۔

اس دفاعی نمائش کے پہلے وقف رن وے کی تعمیر دسمبر 2021 کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔پہلے اس دفاعی نمائش گاہ کے لیے800,000 مربع میٹرکا رقبہ مختص کیا گیا تھا۔اس میں ایک سو مقامی دفاعی کمپنیوں سمیت 800 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔اس میں مختلف ملکوں کے سینیر فوجی اور سول حکام بھی شرکت کریں گے۔

اس وقت تک، نیا ہال اور ایک نئی سڑک،نیز بری افواج کے مظاہروں کی جگہوں کی تیاری مکمل ہوجائے گی۔مہمانوں کے لیے 60 سوئٹس تیار کیے جارہے ہیں۔

ورلڈ ڈیفنس شو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شان اورمروڈ کہتے ہیں کہ ’’ہم سعودی عرب میں اس پہلے دفاعی شو میں بین الاقوامی دفاعی صنعت کی زبردست دلچسپی سے بہت خوش ہیں۔ اس عالمی نمائش میں دفاعی صنعت سے وابستہ ماہرین کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں کے ماہرین شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام نمائش کنندگان کو مناسب جگہ مہیا کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور نمائش گاہ میں تمام بنیادی خدمات اور سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اورمرود نے مزید کہا کہ اس میں فوجی طیاروں کے لیے 3 کلومیٹرکارن وے اور او ای ایم کے لیے ایک منفرد آف روڈ صحرائی زون شامل ہے جو اپنے صارفین کو حقیقی زندگی کے مسافروں کا تجربہ فراہم کرے گا۔

سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز (سامی) کی معاونت سے ورلڈ ڈیفنس شو پانچ شعبوں ۔۔۔۔زمین، ہوا، سمندر، خلا اور سلامتی۔۔۔ میں دفاعی بین العملیت کامظہر ہوگا۔