وائٹ ہاؤس سے کوچ کے بعد ٹرمپ کی پہلی کتاب کس مواد پر مشتمل ہے؟
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد پہلی سرکاری کتاب آئندہ ماہ دسمبر میں منظر عام پر آئے گی۔
کتاب کا نام Our Journey Together ہے۔ یہ کتاب اُن تصاویر اور وضاحتی تبصروں سے بھری ہوئی ہے جن کو سابق صدر نے چُنا اور اُن پر اپنے ہاتھ سے تبصرہ تحریر کیا۔
کتاب میں شامل 300 سے زیادہ تصاویر ٹرمپ انتظامیہ کے دور کے اہم لمحات پر مشتمل ہیں۔
کتاب کے اجرا کی مقررہ تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔
انگریزی ویب سائٹ 45books.com کے مطابق ٹرمپ کی مذکورہ کتاب کی قیمت 74.99 ڈالر ہو گی جب کہ ٹرمپ کی دستخط شدہ کاپی 229.99 ڈالر میں دستیاب ہو گی۔
رواں ماہ کے دوران میں فوکس نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ 2022ء کے مڈ ٹرم انتخابات کے بعد اس بات کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے کہ آیا وہ 2024ء کے صدارتی انتخابات کے لیے خود کو نامزد کریں گے یا نہیں!
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "انتخابات میں نامزدگی کے لیے سوچنے والے بہت سے سینئر افراد میرے فیصلے کے منتظر ہیں کیوں کہ اگر میں نے نامزدگی کا اعلان کر دیا تو یہ شخصیات خود کو نامزد نہیں کریں گی .... یہ وفاداری اور احترام کا اعلی مظاہرہ ہے"۔
-
ٹرمپ کے سابق مشیر پر "توہینِ کانگریس" کا الزام عائد
امریکی وزارت انصاف نے جمعے کے روز اعلان میں بتایا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرّب ...
بين الاقوامى -
امریکا جب تک ٹرمپ دورکی تمام پابندیاں ختم نہیں کرتا، جوہری پیش رفت جاری رہےگی:ایران
ایران نے خبردارکیا ہے کہ امریکا جب تک سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں اس کے خلاف ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے نزدیک ہالی وڈ اداکار نے اپنی سینماٹوگرافی ڈائریکٹر کو جان بوجھ کر قتل کیا
امریکا میں چند روز پہلے ایک فلم کی عکس بندی کے دوران اداکار نے بارود سے بھری پستول ...
بين الاقوامى