یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا میزائل حملے کرنے کے لیے رہائشی علاقوں اورشہریوں کوانسانی ڈھال کے طور پراستعمال کررہی ہے۔اتوار کے روز العربیہ کو حاصل ہونے والی خصوصی فوٹیج میں حوثیوں کو شہری علاقوں کو اپنی تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حوثی ملیشیا نے یمن کی شمالی گورنری مآرب پر متعدد میزائل داغے ہیں۔برسرزمین موجود العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق ملیشیا نے مآرب کو نشانہ بنانے کے لیے ایک گھنٹے کے وقفے میں تین میزائل داغے ہیں۔ ان میں سے ایک ہوائی اڈے پر گرا ہے۔
Video footage obtained by Al Arabiya shows the Iran-backed #Houthis using residential areas and human shields to launch missile attacks in #Yemen.https://t.co/iAOO8wqZ4T pic.twitter.com/rYPmhevZ4c
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) December 5, 2021
حوثیوں نے یہ میزائل حملے یمنی فوج اور عرب اتحادی افواج کی جانب سے گذشتہ چندروزمیں تزویراتی اہمیت کی حامل اس گورنری میں پیش قدمی کے بعد کیے ہیں۔عرب اتحاد کی حالیہ فضائی مہم کے دوران میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
عرب اتحاد نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی خطے کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے چارڈرونز کو تباہ کردیا ہے اورمزید کہا کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں مآرب اور الجوف پر 19 اہدافی حملے کیے ہیں۔
عرب اتحاد کی حالیہ کارروائیوں میں115حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی 14 فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔حوثیوں نے مآرب کی جانب چاربیلسٹک میزائل داغنے کے علاوہ بارودی ڈرونز چھوڑے تھے۔