الامارات اورالحوسن کا یورپی ممالک کی کووِڈ سفری احتیاجات آسان بنانے کا نیا حل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی کی ملکیتی الامارات ائیرلائن اور متحدہ عرب امارات کی کووِڈ-19 کی الحوسن ایپ کرونا وائرس سے تحفظ کی ضروریات میں اضافے کے پیش نظر یورپی یونین کے رکن ممالک میں پروازوں کے ذریعے جانے والے مسافروں کے تجربے کو کم کرنے کے لیے ایک نیا اشتراک عمل قائم کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفر پر روانہ ہونے والے اماراتی صارفین اب الحوسن ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں اور وہ یورپی یونین کے تصدیق شدہ کیوآرکوڈز کے ساتھ اپنی صحت کی اسناد کو قابل مطالعہ اورقابل شناخت بنا سکتے ہیں۔اس میں ویکسین کی حیثیت، پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اور ایاٹا کا ٹریول پاس شامل ہیں۔

الامارات اور الحوسن کا یہ اشتراک ایاٹا ٹریول پاس ڈاؤن لوڈ کرنے، الحوسن ایپ کے ٹریول پاس کیوآرکوڈ کو اسکین کرنے اور نتائج کو ایپ پرواپس لوڈ کرنے کے ذریعے کام کرتا ہے۔

وام کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی اپنے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اور ملک میں کہیں بھی لگوائی جانے والی ویکسین کا حاصل کردہ سرٹی فکیٹ بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔اب انھیں اس مقصد کے لیے مخصوص لیبارٹریوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ الحوسن ایپ کے استعمال سے متحدہ عرب امارات سے یورپی یونین جانے والے اماراتی صارفین بھی قابل اعتماد طریقے سے کووِڈ-19 کے ضمن میں اپنی صحت کی حیثیت ظاہرسکتے ہیں۔ اس طرح وہ مہمان نوازی کی جگہوں اور تفریحی مقامات میں آسانی سے داخل ہوسکتے ہیں،تقریبات میں شرکت کرسکتے ہیں یا دیگر تجربات سے گزرسکتے ہیں۔ان سب سرگرمیوں کے لیے کروناوائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج یا ویکسین لگوانے کے ثبوت درکارہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں