متحدہ عرب امارات کووِڈ-19 سے متعلق عاید پابندیاں بتدریج ختم کردے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے کووِڈ-19 کی وَبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عایدکردہ پابندیوں کو بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نے یہ فیصلہ انفیکشن اور اسپتالوں میں داخل ہونے والے کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے نیشنل ایمرجنسی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ فروری کے وسط تک شاپنگ مالوں، دفاتر، ریستورانوں اور دوسرے عوامی مقامات کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت اور گنجائش کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

وام نے بدھ کو گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کروناوائرس کے 1538 نئے کیسوں اور چار اموات کی اطلاع دی ہے۔اب تک یواے ای میں کووڈ-19 کے 862,514 کیس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں اوراموات کی کل تعداد 2,273 ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ یواے ای میں ویکسین لگانے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں