ایئربس کا جوابی وار؛قطرپرغیرترسیل شدہ طیاروں کے تنازع پر22 کروڑڈالرہرجانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپ کی کثیر قومی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے غیرترسیل شدہ مسافرطیاروں کے تنازع میں قطرایئرویز سے 22 کروڑ ڈالرہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یورپی کمپنی نے برطانیہ کی عدالت میں دو غیرترسیل شدہ اے 350 طیاروں کے سلسلے میں نقصانات کے ازالے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

قطرایئرویز نے قبل ازیں طیارہ ساز کمپنی کے خلاف جیٹ طیاروں کے تحفظ اور اپنے بیڑے میں شامل بعض طیاروں کے نچلے حصے کو نقصان پہنچنے سے پیدا ہونے والے تنازع پر 60 کروڑڈالرکا مقدمہ دائرکیا تھا۔

ایئربس قطرکی ملکیتی فضائی کمپنی کو دیے گئے کریڈٹ کی وصولی بھی چاہتی ہے۔ پیر کو دائرکردہ درخواست میں طیارہ سازی کی خفیہ عالمی صنعت میں مذاکرات کی تفصیل کی ایک ہلکی مگرنادرجھلک بھی پیش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں