سپاہِ پاسداران انقلاب ایران نے اربیل پرمیزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے عراق کے خود مختار علاقے شمالی کردستان کے دارالحکومت اربیل پر میزائل حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اربیل میں اسرائیل کے’’تزویراتی مراکز‘‘کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملے کے اعادے کی صورت میں فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔اسرائیل نے رواں ہفتے کے اوائل میں شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔اس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے دوارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں