عین دبئی’وقفہ جاتی ترقیاتی کاموں‘کے لیے بند، رمضان کے بعد دوبارہ کھلے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا کے سب سے بڑے اور بلند ترین مشاہداتی پہیّےعین دبئی نے پیر کے روز’’وقفہ جاتی ترقیاتی کام‘‘کے لیے اپنی معمول کی سرگرمیاں عارضی طور پر بند کردی ہیں اور اب یہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد دوبارہ کھلے گا۔

اس کی سرکاری ویب سائٹ پر سوموار کو جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’’وقفہ جاتی بڑھوتری‘‘کے لیے عین دبئی کو آج سے رمضان المبارک کے پورے ماہ مقدس کے دوران میں بند رکھا جائے گا۔

اس نے مزید کہا ہے کہ آیندہ ہفتوں کے دوران میں مہمانوں کے غیرمسابقتی تجربے کو مسلسل بہتربنانے کے اپنے عزم کے حصے کے طور پر ہم اپنی کسٹمر ٹیم اور اہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر نئی اوردلچسپ پیش کشیں متعارف کرائیں گے۔

یہ پُرکشش سیاحتی مقام اب مقدس مہینے کے بعد عیدالفطر کی چھٹیوں کے ہفتے کے آخرمیں دوبارہ کھلے گا۔

عین دبئی کوگذشتہ سال اکتوبرمیں باضابطہ طور پرعوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔یہ 250 میٹربلند ہے اور برطانیہ کی ’لندن آئی‘(چشمِ لندن) کی اونچائی سے دُگنا ہے۔اس میں کل 1750 مہمان بیٹھ سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں