دبئی ایکسپو2020میں ’’بہترین پویلین ‘‘کاایوارڈسعودی عرب کے نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی ایکسپو2020 میں سعودی عرب کے پویلین نے نمائش کنندہ میگزین کی درجہ بندی کی بنیاد پربہترین پویلین کا ایوارڈ اور دو دیگراعزازی انعامات جیت لیے ہیں۔

نمائش کنندہ میگزین طویل عرصے سےعالمی نمائشوں اور میلوں کا بنیادی جانچ کنندہ رہا ہے۔اس نے اس سال سعودی کو بڑے سوئٹس کے زمرے میں بہترین پویلین کا ایوارڈ دیا ہے۔ سعودی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن اور بہترین ڈسپلے کےدودیگر ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

سعودی پویلین نے تین گنیز ورلڈ ریکارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں:سب سے طویل انٹرایکٹو واٹر پردے (32 میٹر لمبا)، سب سے بڑا انٹرایکٹو لائٹ فلور اور سب سے بڑا انٹرایکٹو ڈیجیٹل سکرین شیشہ(1,240 مربع میٹر)۔ اسے یو ایس گرین بلڈنگ کونسل (یو ایس جی بی سی) نے ایل ای ای ڈی میں پلاٹینم سرٹی فکیٹ سے بھی نوازا ہے۔

دبئی میں منعقد ہونے والا یہ عالمی میلہ 31مارچ کواختتام پذیر ہورہا ہے۔ایکسپو 2020 کے اکتوبر 2021 میں آغاز سے اب تک دوکروڑ سے زیادہ افراد اس کو دیکھنے کے لیے نمائش گاہ میں آچکے ہیں۔

ایکسپو2020 میں دنیا کے 192 ممالک نے شرکت کی ہے اورانھوں نے اپنے اپنے ثقافتی ورثے کودنیا کو سامنے اجاگرکیا ہے۔انھوں نے اپنی بہترین مصنوعات اور چیزوں کی نمائش کی ہے۔فٹ بال اسٹار میسی، برطانوی شاہی خاندان کے ارکان سمیت متعدد عالمی رہ نماؤں اور مشہور شخصیات نے اس عالمی نمائش کا مشاہدہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں