انٹونی بلینکن دورۂ مراکش کے موقع پرابوظبی کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے: محکمہ خارجہ

اعلیٰ امریکی سفارت کار اگلے ہفتے اسرائیل، فلسطین، مراکش اور الجزائر کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن اگلے ہفتے مراکش میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے۔وہ اسرائیل، فلسطین، مراکش اورالجزائرکا دورہ کررہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق بلینکن اسرائیل اورفلسطین سے اپنے اس غیرملکی دورے کا آغازکریں گے جہاں وہ دونوں اطراف کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بلینکن اسرائیل کی سلامتی کے حوالے سے واشنگٹن کے عزم کا اعادہ کریں گے اوراسرائیل، فلسطین تنازع کے دوریاستی حل کے امکان کو برقراررکھنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اسرائیلی قیادت سے ایران کی تخریبی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد انٹونی بلینکن رباط جائیں گے جہاں وہ مراکش کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کریں گے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ رباط میں وزیرخارجہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کریں گے اوران سے علاقائی امن وسلامتی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پرتبادلہ خیال کریں گے۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں بلینکن الجزائرجائیں گے جہاں وہ دارالحکومت الجزائر میں منعقد ہونے والے افریقامیں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے تجارتی شو (انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر) کاافتتاح کریں گے۔امریکا اس میں مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کررہا ہے۔

نیڈپرائس کے بہ قول انٹونی بلینکن اس غیرملکی دورے میں ملاقاتوں میں اس بات پر زوردیں گے کہ امریکا روس کی جارحیت کے پیش نظر یوکرین کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔اگرروسی صدر ولادی میرپوتین نے راستہ تبدیل نہیں کیا تو امریکا اپنے اتحادیوں اورشراکت داروں کے ساتھ مل کر پوتین اور ان کے اہل کاروں پر مزید قدغنیں عاید کرتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں