حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے معتمرین اور نمازیوں کو پر سکون اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ اس دوران مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے بھی مکمل اقدامات کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے حرم شریف میں مجمع اور ہجوم کو منظم کرنے کی انتظامیہ کے نگران اعلی انجینئر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ یکم رمضان سے دس رمضان تک مسجد حرام میں بیس لاکھ کے قریب معتمرین کا مجمع خوش اسلوبی کے ساتھ منظم کیا گیا۔ اس دوران تمام احتیاطی اقدامات کے ضوابط کا خیال رکھا گیا۔
انہوں نے مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کی مربوطیت پر روشنی ڈالی۔ الحجیلی نے بتایا کہ اس سلسلے میں اعلی ترین خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عمر رسیدہ اور معذور افراد کے لیے خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔ نگران اعلی نے معتمرین پر زور دیا کہ وہ اعتمرنا اور توکلنا موبائل ایپلی کیشنوں کے ذریعے حاصل کیے گئے اپنے اجازت ناموں پر جاری اوقات کی پابندی کریں۔
الحجیلی کے مطابق انتظامیہ نے رمضان مبارک کے دوران میں معتمرین کی خدمت کے لیے اپنی تمام افرادی قوت اور وسائل کو کام پر لگا دیا ہے۔ یہ تمام امور حرمین شریفین کے امور کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السديس کی ہدایات پر مملکت کی دانش مند قیادت کی امنگوں کے عین مطابق انجام دیے جا رہے ہیں۔
-
رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام میں 1,000 خواتین رضا کار معتمرین کی خدمت پر مامور
خواتین کو بااختیار بنانے اور وسائل اور صلاحیتوں تک ان کی رسائی اور سعودی وژن ...
بين الاقوامى -
مسجد حرام : رمضان میں 2000 مرد اور خواتین رضا کار مصروف عمل
حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے لیے مسجد حرام میں 1500 مرد اور ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کےلیے قرآن پاک کے 20 ہزار نسخوں کی فراہمی
رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی مسلسل آمد کے ساتھ ...
مشرق وسطی