امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بیس بال میچ کے دوران میں عسکری طیارے کے ذریعے چھاتا بردار فوجیوں کو اتارے جانے کے نتیجے میں کھیل کا میدان خالی کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام کانگریس کے کمپاؤنڈ 'کیپیٹول' میں سیکورٹی وارننگ کے باعث کیا گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مذکورہ سیکورٹی وارننگ کو وفاقی ہوابازی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک "فاش اور خوف ناک غلطی" قرار دیا۔ اس لیے کہ انتظامیہ نے کانگریس کمپاؤنڈ کی پولیس کو چھاتا برداروں کے اتارے جانے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ پلوسی کے مطابق کانگریس اس واقعے کا جائزہ لے گی تا کہ واقع ہونے والے خلل کا تعین کیا جا سکے۔
خاتون اسپیکر نے بدھ کی شام اپنے بیان میں کہا کہ اس واضح غفلت کے نتیجے میں جنم لینے والے غیر ضروری خوف اور سراسیمگی نے خاص طور پر اداروں کے ارکان ، ملازمین اور کارکنان کو شدید متاثر کیا۔
واضح رہے کہ کانگریس کمپاؤنڈ کی پولیس نے پہلے پہل یہ بتایا تھا کہ وہ ایک طیارے کا تعاقب کر رہی ہے جو کمپاؤنڈ کے لیے ممکنہ طور پر خطرہ بن سکتا ہے۔ اس کے کچھ منٹوں کے بعد یہ پولیس نے اعلان کیا کہ کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس دوران میں کانگریس کی عمارت کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
بعد ازاں بتایا گیا کہ یہ ایک فوجی طیارہ ہے اور وہ امریکی فوج کے زیر انتظام چھاتا برداروں کی ٹیم گولڈن نائٹس کے ارکان کو منتقل کر رہی ہے۔
-
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی سپیکر پارلیمنٹ اور عمران خان سے ملاقاتیں
امریکی خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے بدھ کے روز قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز ...
پاكستان -
ادل بدل:روس نے امریکی کانگریس کے 398 ارکان پر 'آئینہ پابندیاں' عاید کردیں
روس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کے ردعمل میں دوما کے 328 ارکان کے خلاف امریکا کی ...
بين الاقوامى -
لومڑی کا کانگریس کی عمارت کے قریب راہ گیروں پر حملہ
کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ’یو ایس‘ کیپیٹل پولیس نے ایک دشمن لومڑی کو پکڑ لیا۔ اس ...
بين الاقوامى